وزیر اعلیٰ بلوچستان شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحبت پور پہنچ گئے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی

بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے ورثاء سے ملاقات

شہداء کی عظیم قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ کا شہداء کے پسماندگان کی کفالت , بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور شہداء کے نام سے بیسک ہیلتھ یونٹ اور اسکول منسوب کرنے کا اعلان

شہداء کے بیٹوں کو بلوچستان پولیس میں ملازمت دی جائے گی شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے گھر تک بلیک ٹاپ سڑک تعمیر ہوگی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل محمد اعظم کی بہادری پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان پولیس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی مشینری پوری قوت سے متحرک رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کو شکست فاش ہوگی ، بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوکر رہے گا ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں