کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان

کراچی (اولس نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی غلام نبی میمن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلا ’ای چالان‘ معاف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تیار کی گئی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت اب تک 35 سرکاری گاڑیوں کے ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ریڈ لائٹ کو کراس کرنے، کالے شیشے (tinted glasses) اور موبائل فون کے استعمال پر مختلف گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک سرکاری گاڑی (SPE-950) کو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ لیاری ایکسپریس وے پر 28 اکتوبر کو دوپہر 1 بج کر 36 منٹ پر یہ پہلا ای چالان جاری ہوا، جب ڈرائیور نے دو مقامات پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں