اولس نیوز کی رپورٹ پر ڈی آئی جی کوئٹہ کا ایکشن، غیر قانونی اڈے بند کرنے کا حکم

کوئٹہ:اولس نیوز کی خصوصی رپورٹ کے بعد ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ شہر میں جاری ہر قسم کے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس کے 27 اکتوبر 2025 کے مراسلے کے مطابق، کوئٹہ میں:

منشیات فروشی

جسم فروشی کے اڈے

غیر قانونی منی پیٹرول پمپ

جوئے کے اڈے

شیشہ پوائنٹس

ایرانی پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ

اور پتنگوں کی خرید و فروخت

جیسے غیر قانونی کاروباروں کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ، 01 نومبر 2025 کے بعد اگر شہر میں ایسی کوئی سرگرمی دیکھی گئی تو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدام شہریوں کے بڑھتے ہوئے خدشات اور میڈیا رپورٹس کے بعد اٹھایا گیا ہے، تاکہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں