غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(اولس نیوز) کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت تعلیمی اجلاس۔

کوئٹہ (اپنا شہر کوئٹہ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی صورتحال اور سرکاری و نجی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ماہانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ اسکول 2025 کے آخر تک اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو اسکول رجسٹریشن مکمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو سیل کیا جائے گا۔

مہراللہ بادینی نے مزید کہا کہ اب سے کوئٹہ میں کوئی غیر رجسٹرڈ اسکول کام نہیں کرے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنایا جائے تاکہ طلباء کو معیاری اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں