ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا

بلوچستان (اولس نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

یہ مزدور علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کام ختم کرکے واپس جاتے ہوئے پک اپ سمیت اغوا کیا گیا۔ حملہ آوروں نے تھوڑی دور جا کر ڈرایئور کو چھوڑ دیا جبکہ مزدوروں کو پک اپ سمیت لے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں