قلعہ عبداللہ(اولس نیوز ) قلعہ عبدالل میں لیویز فورس ختم پولیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع میں لیویز فورس کو ختم کر کے پولیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے تحت:
1. ضلع قلعہ عبداللہ میں تعینات تمام لیویز اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
2. تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 21 اکتوبر 2025 کو فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کے دفتر میں رپورٹ کریں۔
3. لیویز تھانے، چوکیاں اور چیک پوسٹیں فوری طور پر پولیس کے حوالے کی جائیں گی۔
4. حوالگی کا عمل پولیس کی نگرانی میں مکمل طور پر دستاویزی شکل میں انجام دیا جائے گا۔
اس اقدام کے بعد ضلع قلعہ عبداللہ میں باقاعدہ طور پر پولیس نظام نافذ ہو جائے گا، جس کے ساتھ لیویز فورس کا کردار ختم ہو جائے گا




