ٹی ایل پی سے اظہارِ یکجہتی، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں کل احتجاج کا اعلان۔

ٹی ایل پی سے اظہارِ یکجہتی، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں کل احتجاج کا اعلان۔

پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے جنہیں شہید کیا گیا ہے۔

یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اس لیے کل ہم سب نے اپنے اپنے اضلاع میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور وہ کارکنوں کو احتجاج کے لیے متحرک کر رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل اپنے اپنے علاقوں میں پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ ضلعی قیادت کارکنان سے رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں