کوئٹہ۔ کسٹم انفورسمنٹ یونٹ کی اہم کاروائی ، گل محمد اچکزئی نامی اسمگلر پہنچ والاگرفتار
کوئٹہ۔ گل محمد اچکزئی سوشل میڈیا پر نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت کیا کرتا تھا۔
کوئٹہ۔ معاملہ سامنے آنے پر کسٹم حکام نے گرفتار کر کے باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا۔
کوئٹہ۔ مقدمے میں کسٹم ایکٹ کے تحت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ کسٹم حکام۔
کوئٹہ۔ گل محمد اچکزئی کے خلاف باقاعدہ قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کسٹم حکام۔
کوئٹہ۔ کسی بھی فرد کو غیر قانونی طور پر غیر ملکی سامان کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کسٹم حکام۔
کوئٹہ۔ نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والوں اور اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں ہمیشہ جاری رہیں گی۔ کسٹم حکام۔
کوئٹہ۔ مزید یہ کہ ملزم اسمگل شدہ/نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کی ترسیل میں بھی ملوث تھا۔ کسٹم انفورسمنٹ کا واضح وژن ہے کہ ایسے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو غیر قانونی کاروبار میں ملوث یا سہولت کار ہوں۔ کسٹم حکام۔




