پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم

پشاور (اولس نیوس کوئٹہ ) ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔جس میں کہا گیا ہے علی امین گنڈاپور نے استعفی دے دیا تھا ،قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے ،قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے ،قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا چاہے ۔ گورنر خیبرپختونخوا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لیں۔ بغیر کسی تاخیر سے یہ عمل مکمل کیا جائے۔ 15 اکتوبر 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لیں تو پھر اسپیکر حلف لے سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں