اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔

اسلام آباد( اولس نیوز)‌ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جڑواں شہروں کو ملانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی لگا دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی وے اور فیض آباد فلائی اوور کی نچلی شاہراہ پر صرف ایک لین ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے سروس روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے مطلوبہ انتظامات نہ کیے جا سکے، اسکولز اور دفاتر جانے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں