اورکزئی (اولس نیوز ) اورکزئی میںہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد طویل عرصے سے سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
کارروائی 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر کی گئی
دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے 33 سالہ نائب میجر طیب راحت نے بہادری سے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید میجر طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی تھے۔ ان کے ساتھ 9 مزید جوان بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر گئے
شہید ہونے والے ان بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائب صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل امیر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائیک طالش فراز شامل ہیں۔
ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائیک ارشاد حسین، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقب علی اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد بھی جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں تطہیری کارروائی (sanitization operation) جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔




