کی پہلی گیند پر صاحبزادہ فرحان نے چوکا لگایا اور پھر اگلی گیند کو روک کر تیسری گیند پر اننگز کا پہلا چھکا بھی لگایا، اس اوور میں 13 رنز بننے کے بعد قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 32 پر پہنچ گیا۔
دونوں بولرز کے وکٹ لینے میں ناکامی پر بھارتی کپتان نے حکمت عملی تبدیل کی اور پانچویں اوور کے لیے ورون چکرورتی کو آزمایا، اس اوور میں پانچ رنز بننے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 37 پر پہنچا۔
چھٹا اوور اکسر پٹیل نے پھینکا، جس میں پاکستانی بلے بازوں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ بلے بازی کی، اختتام پر ٹٰیم کا اسکور 45 رنز پر پہنچا۔
ساتویں اوور میں کلدیپ یادوو کو صاحبزادہ فرحان نے آخری گیند پر چھکا لگایا، اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کی، اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 56 رنز رہا۔
آٹھویں اوور میں ایک چوکے، دو سنگل اور 2 رنز کی بدولت قومی ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 64 پر پہنچا۔
نواں اوور پاکستان کے لیے فائدے مند رہا، جس میں چھکے کی مدد سے 13 رنز بنے جس کے بعد بغیر کسی نقصان کے 77 پر پہنچا، اس اوور کی چوتھی گیند پر صاحبزادہ فرحان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی۔




