کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں کیسکو کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت
کوئٹہ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی۔
کوئٹہ۔ درخواست گزار کا ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی آڑ میں بجلی کنکشن منقطع کرنے کا الزام۔
کوئٹہ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کوئٹہ میں 12 اور دیگر اضلاع میں 18 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی نشاندہی کی۔
کوئٹہ۔ عوام بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، چند نادہندگان پر پوری آبادی کو سزا: درخواست گزار
کوئٹہ۔ بلوچستان کی بجلی کراچی اور دیگر صوبوں کی فیکٹریوں کو فراہم کی جا رہی ہے: وکیل کا مؤقف
کوئٹہ۔ آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عدالت میں مؤقف
کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کا ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے اور بے جا لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار ۔
کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کیسکو کی پیشرفت رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔
کوئٹہ۔ چیف سیکرٹری، سی ای او کیسکو اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کو طلبی کے احکامات۔
کوئٹہ۔ رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین واپڈا کو بلایا جائے گا: عدالت عالیہ بلوچستان
کوئٹہ۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔ عدالت عالیہ بلوچستان
انسدادِ دہشت گردی بلوچستان ترمیمی بل 2025 ایکٹ بن گیا




