بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں پچھلے 10 روز کے دوران 7 ہزار روپے تک دستیاب 100کلو بوری کی قیمت میں 2ہزار روپے اضافے کے ساتھ ایک بوری 9ہزار روپے کی ہوگئی۔

چمن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب ملز آٹے کی 6ہزار 900 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری کی قیمت 2 ہزار روپے اضافہ کے ساتھ اب 8ہ زار 900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مقامی فلور ملز کا 7ہزار 200 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری فائن آٹا اب 9ہزار 150 روپے میں مل رہا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ پنجاب میں طوفانی بارشیں، گندم کی قیمت میں اضافے سمیت کئی وجوہات کو جواز بناکر مل مالکان خودساختہ اضافہ کر رہے ہیں۔

فلور ایسوسی کا کہنا ہے کہ اوسط قیمت میں اضافے کا رجحان صرف چمن تک محدود نہیں بل

اپنا تبصرہ بھیجیں