ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے پاکستانی شائقین کو بہت مایوس کیا۔
ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
روسٹن چیس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایون لوئس نے 37 رنز بنائے، شیرفورن ردرفوڈ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شے ہوپ الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔