کوئٹہ پولیس کی خصوصی ہدایت شہر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ یا غیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے
منہ کو مفلر یا کسی بھی کپڑے سے ڈھانپنے اور ڈبل سواری کرنے پر سخت پابندی ہے۔
عوام الناس کو اس سے قبل بھی مطلع کیا جا چکا ہے، اب ایک بار پھر ہدایت دی جا رہی ہے تاکہ تمام شہری باخبر رہیں۔
جو بھی شہری ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک اور سیکیورٹی قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اس میں غفلت نہ کریں۔
کسی بھی تکلیف، پریشانی یا قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ان احکامات پر مکمل عمل کریں۔
کوئٹہ پولیس کی اپیل ہے کہ شہر میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی سلامتی کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہ پیغام کوئٹہ پولیس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔