وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر اطمینان اور فخر کا اظہار کیا ہے اس کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرست خوارج کو واصلِ جہنم کرتے ہوئے دشمن کی پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جرات مندانہ، بروقت اور مؤثر ایکشن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر قیمت پر مادرِ وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں ۔ انہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و خوشحالی کی راہ میں کھڑی ہر رکاوٹ کو مٹا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام اور فورسز ایک ساتھ کھڑے ہیں اور صوبے کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دشمن کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا سمبازہ آپریشن پر اظہارِ فخر: بھارتی سرپرست خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
