ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ملک سید شہاب الدین ولد سید اشرف الدین نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی زیرِ سرپرستی تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے “ایشین سائنس کیمپ 2025” میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بین الاقوامی سائنسی کیمپ تھائی لینڈ میں منعقد ہوا، جہاں ایشیا بھر سے منتخب ہونے والے نوجوان سائنس دان اور طلبہ نے سائنسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، تجربات کیے اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس کیمپ میں ملک سید شہاب الدین نے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ سائنسی مکالمے میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے ایک تحقیقی پوسٹر بھی پیش کیا، اور پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ مڈل حاصل کیا جو ان کی سائنسی فہم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
ان کی شرکت نہ صرف ہرنائی بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور یہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور علم سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔
ہرنائی کے شہاب الدین کو عالمی سائنسی کیمپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز
