کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کولپور کے قریب فائرنگ ٹرین کولپور اسٹیشن پر روک دی گئی۔

کوئٹہ (اولس نیوز ) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کولپور اور دوزان کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کے پائلٹ انجن کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔*
واقعے کے بعد ٹرین کو فوری طور پر کولپور ریلوے اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جہاں مسافر گزشتہ دو گھنٹوں سے سیکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں موجود ہیں۔*

*ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر جلد سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملی تو ٹرین کو معطل کر کے واپس کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا ،مزید تحقیقات اور سیکیورٹی اقدامات کے لیے ریلوے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں