مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف پٹیشن پر اہم سماعت ،

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف پٹیشن پر اہم سماعت ، سردار اختر جان مینگل کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ آج عدالت میں پیش ہوئے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کیس کی سماعت کی

سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پہلے شخص تھے جنہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اس ایکٹ کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اور بی این پی واحد سیاسی جماعت تھی جس نے اس بل کو ووٹ نہیں دیا۔

ہم کسی کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں