بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ: جلسے، جلوس، ماسک اور ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ: امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت 15 روزہ پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے، جو یکم اگست 2025 سے مؤثر ہوں گی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، شہریوں کو درج ذیل سرگرمیوں سے مکمل طور پر روکا گیا ہے:
اسلحے کی نمائش یا استعمال
موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری
پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنے، جلسے یا جلوس
عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے یا شناخت چھپانے والے ماسک، مفلر یا کسی بھی چیز کا استعمال
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں صرف عام شہریوں پر لاگو ہوں گی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کے ایک سابقہ فیصلے کی روشنی میں صوبے بھر میں گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، جو تاحال برقرار ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق، یہ ہدایات امن و امان کی بہتری اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں، اور ان پر عمل درآمد کی نگرانی متعلقہ ادارے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں