*ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیر صدارت افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق اہم اجلاس*
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سٹی، ایس پی صدر، فرنٹیئر کور کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کے لیے 31 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن آج مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کل یکم اگست سے شروع کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس پیز کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں کریں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی اور انخلا کے عمل کو موثر اور تیز تر بنایا جا سکے۔