امریکا کا جدید لڑاکا طیارہ ’ایف 35‘ گر کر تباہ، پائلٹ بچ نکلا

کیلیفورنیا میں ایف-35 لڑاکا طیارہ نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے پائلٹ بچ نکلا۔

امریکی بحریہ کے مطابق ایک ایف-35 لڑاکا طیارہ بدھ کے روز نیول ایئر اسٹیشن لیمر (NAS Lemoore) کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی بحریہ نے بیان میں کہا کہ پائلٹ نے مہارت سے خود کو طیارے سے باہر نکالا اور اپنی جان بچائی۔ واقعے میں کوئی دوسرا شخص متاثر نہیں ہوا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایف 35 لڑاکا طیارے کی خصوصیات

امریکہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ ایک جدید ترین طیارہ ہے۔

ایف-35 لڑاکا طیارہ پانچویں جنریشن کا بہترین سیٹ اور طاقتور انجن رکھنے والا سٹیلتھ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو فضائی برتری، حملہ، الیکٹرانک وارفیئر اور انٹیلی جنس جمع کرنے کے مشن انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایف 35 لڑاکا طہارے کے 3 بنیادی ورژن ہیں جن میں ایف 35 اے (CTOL)، ایف 35 بی (STOVL) اور ایف 35 سی یعنی (کیریئر پر مبنی آپریشنز کے لیے) ذیزائن کیے گئے ہیں۔

یہ طیارہ امریکہ کی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بنایا ہے، اور دنیا کا واحد جدید، طویل فاصلے کا سٹیلتھ فائٹر طیارہ ہے۔ ایف-35 کو مختلف مشنز انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے جن میں فضائی برتری، حملے، الیکٹرانک وارفیئر اور انٹیلی جنس جمع کرنا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں