کوئٹہ (اولس نیوز ) کوئٹہ سریاب کے اس پاس کہ مختلف ریائشی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈبل سواری، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور نقاب پوش سواریوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں موٹر سائیکل سواروں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ یا نقاب پہننے والے افراد کو فوری حراست میں لیا جا رہا ہے۔ عوام زحمت اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں تاکہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔
کوئٹہ سریاب : بغیر نمبر پلیٹ اور نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں پر مکمل پابندی
