ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ
ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے میں بولان میل بال بال بچ گئ،آخری بوگی کے فرش کو جزوی نقصان پہنچا۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ڈانگر کے قریب دھماکے میں خوف ناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بولان میل کے آخری بوگی نمبر 7 کے فرش کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بولان میل کو سبی پہنچنے کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جارہا ہے جبکہ دھماکے کے بعد پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ہے اور کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی پر روک دیا گیا ہے، ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا ہے ،ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئ، کلیرنس کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل پر روانہ کیا جائے گا۔