پوٹھوہار ریجن میں شدید بارشوں کے دوران ریلیف آپریشن، ہزار سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل

پوٹھوہار ریجن(اولس نیوز)  پوٹھوہار ریجن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوانوں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جہلم سے 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 160 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ چکوال سے 209 افراد کو نکالا گیا، جن میں 182 کو ضلعی انتظامیہ اور 27 کو فضائی آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جب کہ نالہ لئی سے 6 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے اور مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں