فضل الرحمان کو ”فارم 47 کا بینیفیشری“ کہنے پر حافظ حمداللہ کا علی امین گنڈاپور کو سخت جواب

علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل

مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والا
گنڈاپور بتائیں۔

پشاور: (اولس نیوز کوئٹہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق حالیہ بیان پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کا شدید ردعمل آگیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پی میں تبدیلی لانے کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں، ان کے پاس مینڈیٹ جعلی ہے اور وہ فارم 47 کے بینفشری ہیں۔

اپنے بیان میں رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفشری کہنے والا گنڈاپور بتائے تم کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنیں؟ تم خود نہ تین میں ہوں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہو، یہ ہے آپ کی حیثیت۔

انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ جل رہا ہے، کے پی کے عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں، جبکہ تم لاو لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے مگر لاہور میں بھڑکے مارتے رہے، آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل پر کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہے، آئے روز خیبرپختونخوا کے عوام اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھا رہے ہیں اور تم کو گیارہ کروڑ بسکٹ کھانے سے فرصت نہیں ہے۔

حافظ حمداللہ نے الزام لگایا کہ 8 فروری کے انتخابات میں تمہیں ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں