کیسکو کینٹ سب ڈویژن کی نا اہلی، ٹیلیفون بند، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے میں کیسکو کینٹ سب ڈویژن کا عملہ ناکام۔ عوام کو بجلی کی فراہمی 2 دنوں سے معطل
غیر تکنیکی عملہ عوام کیلئے عذاب بن گیا ، کاسی روڈ جیسے علاقے میں بجلی کی فراہمی کو تاحال یقینی نہیں بنایا جاسکا۔
کیسکو کینٹ سب ڈویژن کے انتظامیہ کی نا اہلی سے عوام پریشان، انتظامیہ عوام کو بجلی کی سپلائی میں ناکام، ارباب محمد غوث سٹریٹ، نزد قلندر مکان چوک، کاسی روڈ کی بجلی گزشتہ رات سے غائب، علاقہ مکینوں کا اس شدید گرمی میں جینا محال، بچے ، بزرگ اور عورتوں کو شدید تکلیف کا سامنا، علاقہ مکینوں کے بارہا رابطہ کے باوجود تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز ضروری مرمت کے نام پر جو بجلی بند کی جاتی ہے وہ الگ سے، روزانہ کی لوڈ شیڈنگ سے بھی عوام تنگ آگئی ہیں، اس کے علاوہ اگر بجلی خراب ہو جائے تو انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہوتے ہیں، اور تکلیف سے عوام کو گزرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کیسکو کینٹ سب ڈویژن کے شکایتی نمبر0812821577پر بارہا رابطہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن دفتر سے ٹیلیفون آپریشن کا عملہ غائب ہے اور کوئی فون اٹھانے والا نہیں، جبکہ کچھ دیر میں ٹیلیفون ڈیڈ کردیا جاتا ہے تاکہ عوام کی کوئی شکایت بھی درج نہ ہوسکے۔ عوام نے وزیر اعلٰی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، کیسکو چیف و دیگر اعلٰی حکام سے مسئلہ کو نوٹس لیکر کیسکو کینٹ سب ڈویژن کی انتظامیہ سے جواب طلبی کی درخواست کی ہے، اور ناروا روئے اور انتظامی امور میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
کیسکو کینٹ کی نااہلی: 2 روز سے بجلی بند، عوام پریشان
