ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ،

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیرصدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔ ملک بھر کے اسٹورز اور دفاتر میں موجود اشیاء کی شفاف طریقے سے نیلامی کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرائے پر حاصل کردہ اسٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی مالیت کا تخمینہ لگوانے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں