کوئٹہ ( اولس ڈیسک ) کوئٹہ گزشتہ سال کوئٹہ شہر سے اغوا ہونے والے چھوٹے بچے مصور خان کی لاش ملنے کی خبر معمہ بن گئ انتہائ باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مستونگ اسپلنجی سے ملنے والی چھوٹے بچے کی ڈیڈ باڈی مصور خان کی تھی جوکہ پرانی ہونے کے باعث مسخ چکی تھی اور ان کو گزشتہ روز لواحقین کے حوالے کرکے دفنادی گئ لیکن لواحقین اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے مصور خان کے لواحقین میں شامل ایک شخص نے انتہائ رازداری سے بتایا ہے کہ سرکار نے ہمیں جو ڈیڈ باڈی دی ہے ظاہری صورت سے مصور خان ہی لگتا ہے لیکن ہم نے سرکاری اعلان احکام کو بتادیاہے کہ ڈیڈ باڈی کی ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے بعد خود مصور خان کی شہادت کا اعلان کریں واضح رہے کہ مصور خان کی اغوا کی زمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا
اس شخص کے مطابق ہمیں سرکار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد جوکہ بولان میں آپریشن کے دوران گزشتہ ماہ مارا گیا تھا انکی موبائل فون کی فرانزک کرنے کے بعد ایک تصویر ملی تھی جوکہ ایک بچے کی خون میں لت پت لاش کی تھی مزید تصویروں سے اس علاقے کی نشاندھی کرنے کے بعد وہاں سیکورٹی فورسیز نے آپریشن کرکے ڈیڈ باڈی دریافت کی اور کویٹہ ہسپتال پہنچایا یہ علاقہ مستونگ اسپلنجی بتایا گیا ہے ہمیں خبر دی گئ ہم نے ڈیڈ باڈی کا مشاہدہ کیا جوکہ مصور خان سے کافی مشابہت رکھتی تھی ہمیں سرکاری طور پر بتایا گیا کہ اسپلنجی میں سیکورٹی فورسیز نے ماہ رمضان میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا تھا اور متعدد دہشت گرد مارے تھے بعد میں فرار ہونے دہشت گردوں کی مچھ بولان میں موجودگی کی تصدیق ہوئ تھی جن پر بھی گزشتہ ماہ آپریشن کیا گیا تھا لواحقین کے مطابق مبینہ اغواکاروں کی جانب سے ماہ رمضان میں آخری بار رابطہ کیا گیا تھا اس کے بعد رابطہ نہیں ہواہے سرکاری اعلی حکام کی جانب سے ہمیں اس کیس میں جو پیش رفت بتائ گی ہے اس کے مطابق اغواکاروں کی جانب سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڈی برآمد کی گئ ہے پہلےکویٹہ شہر میں جہاں رکھا گیا تھا اس گھر پر آپریشن کیا گیا تھا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئ تھی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات ہمارے جانب سے سخت احتجاج کے ردعمل میں کیا گیا تھا وزیر اعلی بلوچستان نے ذاتی طور پر اس کیس میں دلچسپی لیکر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا تھا لیکن اب یہ انتہائ افسوس ناک خبر مل گئ ہے لیکن اب بھی ہمیں ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار ہے رزلٹ موصول ہونے کے بعد حکومت بلوچستان خود مصور خان کی شہادت کا اعلان کرے گی
کوئٹہ: اغوا شدہ بچے مصور خان کی مبینہ لاش مستونگ سے برآمد، شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ
