بلوچستان اسمبلی: اپوزیشن مکمل طور پر وڑ گئی

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کی حمایت میں حیران کن طرزِ عمل اپنایا۔ اپوزیشن رکن میر زابد ریکی نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی بجٹ تقریر کے آغاز پر ان پر پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر نہ صرف حکومتی اراکین بلکہ اپوزیشن کے دیگر اراکین نے بھی تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔ اپوزیشن کا رویہ دیکھ کر ایوان میں حیرت کی لہر دوڑ گئی، اور مبصرین نے اسے اپوزیشن کا “مکمل طور پر وڑ جانا” قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں