کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز کی کارروائیاں یا شہریوں کی تذلیل؟

کوئٹہ – محکمہ ایکسائز بلوچستان کے افسران اور اہلکاروں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق یہ ناکے جرائم یا ٹیکس وصولی کے بجائے رشوت خوری اور تذلیل کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

خاص طور پر کوٹلہ پھاٹک پر تعینات اہلکاروں پر سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کو روک کر بلاجواز کاغذات چیک کرتے ہیں، اور معمولی باتوں پر شہریوں سے رشوت وصول کی جاتی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ “یہ ناکے تنگ کرنے اور پیسے بٹورنے کا ذریعہ بن چکے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔”

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا محکمہ ایکسائز کا اصل مقصد صرف مالی فائدہ حاصل کرنا ہے؟ یا یہ ادارہ واقعی قانون کی عملداری کے لیے کام کر رہا ہے؟

تاحال حکومت بلوچستان یا محکمہ ایکسائز کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ عوامی حلقے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن اور تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں