اشتہاراتی بجٹ میں اضافے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ، ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (پ ر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے ایڈورٹائزمنٹ بجٹ میں اضافے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اشتہارات کو
BPPRA
پر منتقل کرنے کی بجائے اخباری صنعت کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخبارات کے ایڈورٹائزنگ بجٹ کو 70 کروڑ روپے سے زائد کرنے کا فیصلہ اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس تاریخی اقدام پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت کا علامتی احتجاجی کیمپ جمعرات کو مسلسل 48 ویں روز بھی جاری رہا جس میں اخبارات و جرائد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں اشتہاراتی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاشکریہ ادا کیا جن کی توجہ اور دلچسپی سے اگلے مالی سال 2025-26بجٹ میں اخبارات کے اشتہاراتی بجٹ کو بڑھایاگیا،ان کا فیصلہ ”اخبار دوست“ اقدام ہے کیونکہ اشتہاراتی بجٹ میں کمی کے سبب بلوچستان کا پرنٹ میڈیا شدید مالی بحرانوں سے دو چار رہا ہے۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ جہاں اب بلوچستان کا حقیقی پرنٹ میڈیا بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقی کرے گا وہیں حکومتی اقدامات کی تشہیر بھی مزید موثر انداز میں ہو سکے گی۔ شرکاء نے ان تمام افسران اور حکومتی اراکین کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیا۔ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اشتہارات کو BPPRAپر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کومسترد کیا جائے اور اس فیصلے سے گریز کیا جائے اس اقدام سے نہ صرف ہزاروں افراد بے روزگار ہوں گے بلکہ ذمہ دارصحافت کا بھی خاتمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں