ایران-اسرائیل جنگ: کوئٹہ میں‌ایل پی جی کی ترسیل متاثر، قیمتیں بڑھنے لگیں

ایران-اسرائیل جنگ کا اثر: ایل پی جی کی ترسیل متاثر، قیمتیں بڑھنے لگیں
کوئٹہ: موجودہ ایران-اسرائیل جنگ کے باعث ملک بھر میں ایل پی جی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس وقت ناکامان باردار پر ایل پی جی کا ریٹ 270 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکا ہے۔

ان مشکل حالات میں کوئٹہ پلانٹ کے لیے نمائندے احمد علی، سمیع اللہ آغا، اور حاجی عبدالسلام بادینی مسلسل سپلائرز سے رابطے میں ہیں تاکہ سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ لیول پر بھی انتظامیہ متحرک ہے اور مختلف اسٹیشنز پر ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تاہم، ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ عناصر سوشل میڈیا پر افواہیں اور گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہے ہیں، جن کا مقصد عوام میں بےچینی پیدا کرنا ہے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے بلیک میلرز اور افواہ ساز گروپوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں