کیا پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہونے والے ہیں؟

 عمران خان نے حکومتی مذاکرات کی تجویز پر اصولی طور پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ یہ بات چیت پس پردہ ہو، تاکہ سیاسی ہنگامہ آرائی اور میڈیا کی غیرضروری مداخلت سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق، ماضی میں بات چیت کے عمل میں میڈیا کی زیادہ توجہ نے سنجیدہ نتائج کو متاثر کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ پارٹی جلد باضابطہ طور پر حکومت سے مذاکرات کیلئے رجوع کرے گی۔ پارٹی کے اندرونی حلقے اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کسی بھی پیش رفت سے قبل عمران خان کی واضح ہدایت اور منظوری لازمی ہوگی۔

ادھر، بیرسٹر گوہر علی خان نے مذکورہ ٹی وی کو عمران خان اور اپنی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام بانی پی ٹی آئی تک پہنچا چکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ عمران خان نے اس پیغام پر کیا ردعمل دیا یا مستقبل کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ پیشرفت عمران خان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے درمیان حالیہ ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں