ڈکی بھائی کو بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت مل گئی

واضح رہے کہ یوٹیوبر نے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے موٹروے پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی اور ایک ویڈیو میں اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے بھی دکھائی دیےتھے۔

نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے انہیں 5 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ ملزم 5 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں