پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

پہلی بیوی اور ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو 3 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

ڈیرہ اسماعیل خان( اولس نیوز )  ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی اور متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 3 ماہ قید اور 3 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اولس  نیوز کے مطابق سینئر سول جج اور جج عائلی عدالت اوّل ڈیرہ اسماعیل خان عبدالحلیم نے مسماۃ نسرین بی بی کی جانب سے اپنے شوہر محمد عصمت عباس کے خلاف دائر دعوے کی سماعت کی۔

عدالت نے مسلم عائلی قوانین کے آرڈیننس 1961ء کی دفعہ 6(5)(ب) کے تحت ملزم کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت کے مطابق پہلی بیوی اور متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے ملزم محمد عصمت عباس کو 3 ماہ قیدِ سادہ اور 3 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے میں خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ اور مسلم عائلی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں