پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول پھر مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد ( اولس نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں