نومبر کا وسط گزرنے کے ساتھ ہی کوئٹہ میں سردی نے شدت اختیار کرلی ہے، لیکن سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول تاحال برقرار ہے۔ رات 10 بجے سے پہلے ہی گیس بند کردی جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کم از کم گیس کی فراہمی رات 12 بجے تک جاری رکھی جائے تاکہ شہریوں کو سونے سے پہلے کھانا پکانے اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں کچھ سہولت مل سکے۔
آنے والے دسمبر میں درجہ حرارت منفی میں جانے کا امکان ہے، ایسے میں سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی اور عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔
صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور عوام کو سرد موسم میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔



