اسلام آباد(اولس نیوز کوئٹہ ) وزارت خزانہ نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت ریٹائرڈ وفاقی ملازمین، جنہیں 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ ملازمت دی جاتی ہے، وہ یا تو اپنی سابقہ ملازمت کی پنشن لے سکیں گے یا نئی ملازمت کی تنخواہ—دونوں نہیں۔
یہ فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے آفس میمورنڈم کے مطابق، ری ایمپلائمنٹ چاہے ریگولر ہو یا کنٹریکٹ پر، ملازم کو صرف ایک مالی فائدے کا حق حاصل ہوگا۔
حکام کے مطابق، پنشنرز کو ملازمت کے وقت واضح طور پر یہ انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔