ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے مستعفی ہونے کی خبریں غیر مصدقہ قرار

کوئٹہ: سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی انتظامیہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے مستعفی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے ان خبروں کی اشاعت اور تشہیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اطلاع کو مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر حقیقت کے طور پر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ترجمان نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ معلومات ہی شائع یا نشر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اداروں اور متعلقہ افراد کے قانونی حقوق اور وقار کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں