کوئٹہ (اولس نیوز): پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اکتوبر 2026 کی دوپہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس میجر حسنین شہزاد ہمایوں، جو انسٹرکٹر پائلٹ تھے، اور کیپٹن عبدالصمد، جو اسٹوڈنٹ پائلٹ تھے، شہید ہوگئے۔
اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پاک فوج نے اپنے دو پائلٹس کھو دیے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ایڈیٹڈ بائی اولس نیوز کوئٹہ




