سہیل آفریدی جلد جیل میں ہوں گے، امیر مقام

پشاور: وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم کسی قیدی کی رہائی مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگی۔
امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق کہا کہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے اور وہ جلد جیل میں ہوں گے۔ ان کے مطابق حکومت قانون اور آئینی طریقہ کار کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائے گی۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے، تاہم مذاکرات میں کسی فرد کی رہائی کا مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کے خلاف اسلام آباد میں 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں گرفتاری کے وارنٹ برقرار رکھنے کی عدالتی کارروائی پہلے بھی رپورٹ ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں