کوئٹہ میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، خاتون مبینہ طور پر جھلس گئی

کوئٹہ ( اولس نیوز)  کوئٹہ شہر کے علاقے کلی بربری میں گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون کے جھلسنے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کی اصل وجوہات، گھریلو تنازع کی نوعیت اور واقعے کے محرکات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ واقعے میں متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم خاتون کی حالت اور جسم پر آنے والے زخموں کی

شدت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

کوئٹہ: سنڈیمن سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ

 

اپنا تبصرہ بھیجیں