کوئٹہ: سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں سرجیکل وارڈ کی پوسٹ گریجویٹ خاتون ڈاکٹر پر دوران ڈیوٹی نامعلوم درندہ صفت ملزمان کی جانب سے تیزاب پھیکنے کے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر 24 گھنٹوں میں مذکورہ ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پورے صوبے کی تمام تر طبی سروسز سے بائیکاٹ کردیں گے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ : سنڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ کے سرجیکل یونٹ کی خاتون پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر پر دوران ڈیوٹی نامعلوم درندہ صفت ملزمان کی جانب سے کیے گئے وحشیانہ تیزاب گردی کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے تحفظ میں مکمل ناکامی اور شرمناک سیکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہیں ۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، بالخصوص خواتین ڈاکٹرز کی جان و مال بالکل غیر محفوظ ہے اور حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ہم وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت، کمشنر کوئٹہ، آئی جی پولیس اور ایم ایس سول ہسپتال کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر تمام ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا گیا تو YDA بلوچستان پورے صوبے میں اپنی تمام تر طبی سروسز کا مکمل اور غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ کر دے گی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ہر قسم کے بحران اور نقصانات کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں پر ہوگی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن




