نوشکی: کمسن بچی کے زیادتی و قتل کیس میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار

نوشکی پولیس کی بڑی کامیابی، کمسن بچی کے زیادتی و قتل کیس کے تینوں نامزد ملزمان گرفتار

نوشکی (اولس نیوز کوئٹہ ) نوشکی  پولیس تھانہ احمدوال نے کمسن بچی بی بی صبیہ دختر اللہ داد، عمر 8 سال، کی مبینہ زیادتی و قتل کے مقدمے میں نامزد تمام تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر کمسن بچی بی بی صبیہ کی نعش برآمد ہونے کے واقعے سے متعلق گزشتہ روز درج کیے گئے مقدمے میں ضلع پولیس نوشکی کے تھانہ احمدوال کے ایس ایچ او ماندا خان نے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ نوشکی پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ ولد نور محمد سکنہ احمدوال، زبیر ولد محمد بلال سکنہ احمدوال اور کامران ولد حبیب اللہ سکنہ کلی بھٹو شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں