کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بریال خان کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق SSP آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی نگرانی میں کارروائی کے دوران اغوا میں ملوث 3 ملزمان صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے مغوی بریال خان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔