مستونگ: تحصیل کھڈکوچہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 23 اگست صبح 7:00 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ
مستونگ: محکمہ داخلہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ میں آج بروز اتوار، 23 اگست کی صبح 7:00 بجے سے تاحکمِ ثانی (غیر معینہ مدت کے لیے) کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے اعلامیہ میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اس دوران اپنے گھروں کے اندر ہی مقیم رہیں اور کرفیو کے نفاذ کے بعد کھڈکوچہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عام سڑکوں اور بازاروں پر لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شہری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکلے گا، وہ اپنے جان و مال کے نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا علاقے میں امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔