امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ شمالی عراق میں 18 جولائی کو ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا، اس سے قبل اردن میں دو امریکی فوجی لاپتا ہوگئے تھے۔
سینٹکام نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کو بڑی کوشش کے بعد مل گئے نامعلوم لاشیں ملی تھیں، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے شہری اور ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں ان حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز نے بتایا کہ ایران کی قابل مذمت جارحیت کے نتیجے میں وزارت بجلی، پانی اور متبادل توانائی کی تنصیبات کو نقصان ہوا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان اور دیگر ممالک نے کویت، اردن اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
اردن نے ایران کے سفارتی نمائندے کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے عمان میں ایرانی سفارت خانے میں تعینات ناظم الامور کو طلب کرکے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں پر شدید الفاظ میں احتجاج کا پیغام دیا۔
اردن کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے اس موقع پر ایران کے سرکاری عہدیداروں کی جانب سےاشتعال انگیز اور جارحانہ بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن کی طرف داغے گئے میزائل ناکارہ بنائے گئے جس کا ملبہ اسرائیلی میں کھلی جگہ میں گرا تھا۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک بحری گزربگارہ پر ایران کے کنٹرول نے بنیادی طور پر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے جبکہ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا نافذ کردہ نیا قانون کو چیلنج کیا جائے، جس کے لیے فوجی جارحیت اور بحری ناکابندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن یہ ایران کا حصہ ہے اور اس پر مکمل کنٹرول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے فوجی یا شہری اہداف پر کیے گئے حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور امریکا نے چاہے فوجی یا شہری مراکز پر حملے کیے ہیں یا فوجی اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا ہے، سب کا جواب بھرپور دیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے سخت جواب دیا ہے۔
کمانڈر یداللہ جیوانی نے کہا کہ امریکا کے چاہے 12 روزہ اور 40 روزہ حملے ہوں یا حالیہ دنوں کی کشیدگی ہو، ایرانی مسلح افواج نے اردن، بحرین، کویت، عمان اور خطے کے دیگر ممالک میں امریکی مراکز کو تباہ کیا ہے۔




