کوئٹہ دھرنا اپ ڈیٹ
گزشتہ رات چار بجے حکومت بلوچستان اور سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان اہم نکات پر اتفاق رائے ہوا، جبکہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ معاہدے کے بعد دھرنے کے شرکاء نے احتجاج ختم کرنے اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر سید صادق آغا، گورنر ہاؤس کے سابق ترجمان نذیر خان اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سنیٹر منظور کاکڑ، ڈی آئی جی بلوچستان پولیس، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
حکومت بلوچستان اور سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان




